مذاکرات کیلئے پاکستان بھارت دونوں کو سنجیدگی دکھانا ہوگی : سشما سوراج
نئی دہلی(اے این این) بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہاہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ ایک نئے دور کا آغازکرنا چاہتا ہے اس لئے دونوں ممالک کو نیک نیتی اور سنجیدگی سے قدم اٹھانا ہوںگے۔مذاکرات اور تشدد ایک ساتھ چل نہیں سکتے، یہ ناممکن ہے کہ ایک طرف ہم مذاکرات کا بگل بجائیںاور دوسری طرف سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ انتہاپسندی جمہوریت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ ایک انٹرویومیں سشما سوراج نے کہا کہ بھارت میں تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں لہٰذا تمام ممالک کو دہشت گردی اور تشدد کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔ بات چیت اور تشدد ایک ساتھ نہیں چل سکتے، ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔