اسرائیل کی بار بار بمباری ‘ خوفزدہ معصوم فلسطینی بچوں نے سکول جانا چھوڑ دیا
غزہ (این این آئی)فلسطین کے معصوم بچے حماس اور اسرائیل کے مابین کئی ہفتوں سے جاری جنگ کی وجہ سے خوفزدہ ہوگئے ٗ سکول جانا بھی چھوڑ دیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بچی نے بتایا کہ مجھے سکول جانے سے خوف آتا ہے کیوں کہ وہ دوبارہ بمباری شروع کردیں گے بڑی بڑی سبز آنکھوں والی ملک نے دکھ اور کرب سے بھرے لہجے میں کہا کہ میرے دوست مارے جا چکے ہیں اور میرا گھر تباہ ہو گیا ہے ملک کی بڑی بہن گیارہ سالہ آیت نے نہایت بہادرانہ لہجے میں بتایا کہ ہم سکول ضرور جائیں گے اور ہم ضرور پڑھیں گے چاہے ہمیں ملبے پر ہی کیوں نہ پڑھنا پڑے۔ چاہے وہ ہمارا سکول دوبارہ تعمیر کریں یا نہ کریں یا چاہے وہ ہم سب کو قتل ہی کردیں۔