لیبیا: تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی 170 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ
ٹریپولی (اے ایف پی) لیپا میں کوسٹ گارڈ حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی جس میں 200 افراد سوار تھے سمندر میں لاپتہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ عبداللطیف محمد ابراہیم کے مطابق لکڑی کی کشتی کے چند ٹکڑے ملے ‘ 16 مسافروں کو بچا لیا گیا جبکہ 15 نعشیں برآمد کی گئی ہیں۔ 170 مسافروں کی تلاش جاری ہے۔