لیبیا کی حکومت نے ممبران پارلیمنٹ کو ٹھہرانے کیلئے بحری جہاز کرائے پر لے لیا
لندن ( بی بی سی اردو) لیبیا کی حکومت نے بظاہر لگتا ہے کہ اپنے ممبران پارلیمان کے لیے ایک بحری جہاز کرائے پر لیا ہے ۔ اس بحری جہاز کے کرائے پر لینے کا مقصد عبوری حکومت کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ سے پہلے ممبران پارلیمان کو ٹھہرانے کے لیے ایک ’’ تیرتے ہوئے ہوٹل ‘‘ کا کام لینا ہے ۔ مگر لیبیا ہیرلڈ اخبار کے مطابق سیاست دانوں نے اس میں منتقل ہونے سے انکار کر دیا ہے ۔ تاہم دوسری اطلاعات کے مطابق بحری جہاز میں صحافیوں اور دوسرے مہمانوں کو عدم اعتماد کی کارروائی کے دوران ٹھہرایا جائے گا ۔