کابل : آپریشن میں 40 طالبان شہید ۔۔۔ انتخابات میں دھاندلی ہوئی : مبصرین

کابل (اے پی پی) ہلمند میں آپریشن کے دوران اتحادی اور افغان فوج نے 40 طالبان کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ موسیٰ قلعہ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر حملے کے بعد طالبان کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں 7 شہید ہلاک ہو گئے۔ ضلع سنگین میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 8 طالبان کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلع نوے میں 12 طالبان شہید ہو گئے۔ خان نشین ضلع میں جھڑپ کے دوران مقامی کمانڈر ملا ستار سمیت 13 طالبان شہید ہو گئے۔ سیکورٹی کمانڈر کے مطابق ان کارروائیوں میں ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ سویلین زخمی ہو گئے۔ دریں اثناء ہلمند میں مسافر بس بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں خاتون سمیت پانچ مسافر جاں بحق ہو گئے۔ افغانستان میں انتخابی مبصرین کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ہونیوالے صدارتی انتخاب میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے اور دھونس دھمکیوں سے کام لیا گیا ہے۔