منموہن کے بیان کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال جاری

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ہفتہ کو مکمل ہڑتال کے باعث معمول کی زندگی مفلوج ہو گئی۔ ہڑتال کا مقصد بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کے اس بیان کیخلاف احتجاج کرنا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مقبوضہ علاقے میں انتحابات کے انعقاد کے بعد آزادی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ہڑتال کی کال غیرقانونی طور پر نظربند بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی سرپرستی میں قائم فورم نے دی تھی جس کی حمایت ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کی ۔تمام تجارتی مراکز اور دفاتر بند رہے اور ٹریفک معطل رہی۔