ایران کے نامزد وزیر دفاع احمد وہادی انٹرپول کو مطلوب ہیں: بی بی سی

تہران (آن لائن) ایران کے نامزد وزیر دفاع احمد وہادی انٹرپول کے مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں اور انٹرپول نے ان کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کئے ہوئے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق 1994ء میں ارجنٹائن کے ایک جیوش سنٹر میں بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 85افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد ارجنٹائن کی درخواست پر انٹرپول نے 2007ء میں ان کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے۔