افغانستان میں امن کیلئے اعتدال پسند طالبان کیساتھ مذاکرات کئے جاسکتے ہیں: روس

ماسکو (آئی این پی) روس نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے قیام کیلئے اعتدال پسند طالبان کیساتھ مذاکرات کئے جا سکتے ہیں۔ نائب وزیرخارجہ الیگزی بوروداکن نے کہا کہ روس کو یقین ہے کہ افغانستان میں قومی مفاہمت اور قیام امن کیلئے اعتدال پسند طالبان کیساتھ مذاکرات کئے جا سکتے ہیں۔