’’کوئی میرا گلا کاٹ سکتا ہے، یہ نہیں بتا سکتا کیا کرنا ہے‘‘ ممتا بینر جی کا محرم میں درگا پوجا جلوس نکالنے کی پابندی کالعدم قرار دینے پر ردعمل
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) وزیر اعلیٰ بنگال ممتا بینر جی نے کولکتہ ہائیکورٹ کے فیصلے پر سخت ردعمل دیا ہے جس میں محرم کے دوران درگا پوجا کے جلوس نکالنے پر پابندی کا ریاستی حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔ بینر جی نے کہا کوئی میرا گلا کاٹ سکتا ہے لیکن یہ نہیں بتا سکتا میں نے کیا کرنا ہے۔ امن برقرار رکھنے کے لئے جو ہو سکا میں کروں گی۔