پاکستان اورافغانستان کے لیے امریکہ کےخصوصی نمائندے رچرڈ ہالبروک نےکہا ہےکہ سیلاب متاثرین گھروں کو واپس جانا چاہتے ہیں لیکن گھرہی نہیں۔

پاکستان اورافغانستان کے لیے امریکہ کےخصوصی نمائندے رچرڈ ہالبروک نےکہا ہےکہ سیلاب متاثرین گھروں کو واپس جانا چاہتے ہیں لیکن گھرہی نہیں۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرزکو انٹرویودیتے ہوئے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک نے کہا کہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ابھی بہت سا کام کرنا باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سےمتاثر ہونے والےلوگ اپنے گھروں کوواپس جانا چاہتے ہیں مگروہ گھرنہیں جہاں وہ واپس جا سکیں۔ رچرڈ ہالبروک نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان کا بیس فیصد حصہ متاثرہوا ہے جس کی تعمیر نو کے لیے اربوں ڈالر درکار ہوں گے۔ انہوں واضح کیا کہ عالمی برادری پاکستان کا مستقبل میں بھی ساتھ دے گی مگرپاکستانی حکومت کو تعمیرنوکے لیے وسائل خود بھی تلاش کرنا ہوں گے۔ امریکی نمائندہ خصوصی نے بتایا کہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے نومبرمیں پاکستان میں کانفرنس منعقد کی جائے گی۔