مقبوضہ کشمیر میں سرینگر سمیت تمام بڑے شہروں اور قصبوں میں آج گیارہویں روز بھی کرفیو نافذ اور دیگر پابندیاں جاری ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں سرینگر سمیت تمام بڑے شہروں اور قصبوں میں آج گیارہویں روز بھی کرفیو نافذ اور دیگر پابندیاں جاری ہیں ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض انتطامیہ نے مقبوضہ وادی میں عید کے دوسرے روز بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نوجوانوں کے قتل عام کےخلاف مظاہروں کو روکنے کیلئے کرفیو نافذ کیا تھا ۔ ادھر ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھرمیں کرفیو کے باوجود لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا ، جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب سری نگر میں بھارتی پولیس نے ایک اور صحافی پر تشدد کرکے اسے شدید زخمی کردیا ، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔