اوآئی سی کےوزرائےخارجہ کا دوروز اجلاس آج نیویارک میں شروع ہوگا۔

اوآئی سی کےوزرائےخارجہ کا دوروز اجلاس آج نیویارک میں شروع ہوگا۔

اسلامی ممالک کی عالمی تنظیم آرگنائزیشن آف اسلامک کانفرنس کے وزرائے خارجہ کےپینسٹھ واں سالانہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر،فلسطین، افغانستان اورعراق کے معاملات زیر غورلائے جائیں گے۔ اجلاس میں کشمیر کی صورتحال پرتبادلہ خیال کے ساتھ اس مسئلہ کے حل کیلئے بھی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔حریت رہنما میر واعظ عمرفاروق کواجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے۔