ماحولیاتی آلودگی پر اہم اجلاس

اقوام متحدہ (اے ایف پی ) موسمی تبدیلیوں سے متعلق مذاکرات میں تعطل کو دور کرنے کے لیے تقریباً سو عالمی رہنماؤں کا ایک اہم اجلاس منگل کو اقوامِ متحدہ میں شروع ہورہا ہے۔دو ماہ بعد ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں کاربن کے اخراج میں کٹوتی سے متعلق عالمی معاہدے کی منظوری کے لیے اہم اجلاس ہونا ہے۔ توقع ہے کہ چین، جو کاربن گیسوں کے اخراج کے لیے ذمہ دار سب سے بڑا ممالک ہے اس اجلاس میں کوئی اہم اعلان کرے گا۔مذاکرات کار کاربن گیسوں کے اخراج پر کیوٹو معاہدے کی جگہ نیا معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ منگل کا یہ اجلاس ماحولیات میں تبدیلی کے مذاکرات میں نئی جان ڈالنے کی ایک کوشش ہے۔