صدرآصف علی زرداری کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات

نیویارک (اے ایف پی) صدر آصف علی زرداری نے سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کو مفید قرار دیا ہے۔ صدر زرداری اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے درمیان ملاقات نیویارک میں ہوئی۔ ملاقات میں بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کے بارے میں اقوام متحدہ کے کمشن کی اب تک کی پیشرفت پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں فرینڈز آف ڈیموکریٹک پاکستان سربراہ کانفرنس کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوا۔ صدر زرداری نے نیویارک میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن سے بھی ملاقات کی۔ صدر زرداری نے کہا کہ دنیا کو چاہئے کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد کرے۔