سوڈان میں پرتشدد واقعات میں فوجیوں سمیت سو افراد ہلاک ہو گئے

خرطوم (اے ایف پی) جنوبی سوڈان میں جاری پرتشدد واقعات میں سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں 22 فوجی بھی شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق شورش زدہ علاقوں میں جھڑپوں کے دوران 51 شہری اور 23 حملہ آور ہلاک ہو گئے اور یہ تعداد دارفور سے بھی بڑھ گئی ہے۔ حکومت نے خونریزی کے خاتمے کیلئے 30 ستمبر کو کانفرنس طلب کرلی ہے