خالد شیخ نے گوانتا نامو بے کی فوجی عدالت میں پیش ہونے سے انکار کر دیا

واشنگٹن (اے ایف پی) گوانتانامو بے کے قیدیوں کے خلاف جنگی جرائم کے تحت مقدمے کے التوا کی امریکی انتظامیہ کی درخواست ایک بار پھر منظور کرلی گئی۔ جبکہ نائن الیون کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ اور ان کے دو ساتھیوں نے فوجی عدالت میں پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔