امریکہ : تین افغان باشندوں میں سے ایک ضمانت پر رہا

نیویارک ( اے ایف پی) امریکہ میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے تین مبینہ ملزمان میں ایک کو ضمانت پر رہا کردیا گیا جبکہ مقدمے کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے تریپن سالہ افغان باشندے کو پچاس ہزار ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا جبکہ ان کی رہائی کو گھر میں نظر بندی سے مشروط کیا گیا ہے۔