عراق: سبزی منڈی میں خودکش کار بم دھماکہ‘ 32 ہلاک‘ 80 افراد زخمی‘ داعش ملوث ہے: حکام
کر کوک(صباح نیوز‘ اے ایف پی)عراق کے شہر کرکوک میں خود کش کار بم دھماکے میں 32 افراد ہلاک اور80 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کار سوار خود کش بمبار نے صوبہ صلاح الدین کے قصبہ طوز خرماتو میں مصروف ترین فروٹ اور سبزی کی مارکیٹ میں خود کو دھماکے سے اڑایا۔فوری طور پر کسی نے بھی حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔حکام نے کہا داعش نے گزشتہ ہفتے عراقی فورسز نے بین الاقوامی شدت پسند تنظیم کے آخری گڑھ پر بھی قبضہ کر لیا تھا۔طوز خرماتو کے سکیورٹی چیف مہدی طارق نے کہا ہے کہ دھماکے کے فوری بعد علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب بھی طوز خرماتو کے مغربی علاقوں میں داعش کے کچھ ٹھکانے موجود ہیں اور ہم ان کے خاتمے کے لئے بہت جلد آپریشن شروع کردیں گے۔عراق کی نیم خود مختار کرد حکومت نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے اس کو مدد فراہم کی جائے۔