ایوانکا ٹرمپ کے دورے کو خفیہ رکھا جائے ،امریکہ کا بھارت سے مطالبہ
واشنگٹن ،نئی دہلی (صبا ح نیوز) امریکی حکام نے بھارتی حکام سے درخواست کی ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی اور وا ئٹ ہائوس کی مشیر ایوانکا ٹرمپ کے متوقع دورے کو انتہائی خفیہ رکھا جائے۔ ساتھ ہی امریکی حکام نے خبردار بھی کردیا کہ سکیورٹی کے مسائل ہوئے تو ان کا دورہ ملتوی بھی کیا جا سکتا ہے۔