افغانستان: سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن 30 طالبان ہلاک کرنے کا دعویٰ
کابل(آن لائن) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 30 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے قندوز‘ بغلان‘ تاشکر‘ کنڑ‘ زابل‘ خوست‘ ننگرہار‘ ہلمند‘ قندھار اور اورزگان صوبہ مشترکہ آپریشن کئے جس کے نتیجے میں 30 طالبان ہلاک‘ 28 زخمی اور 6 کو گرفتار کرلیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔