ائر انڈیا کے 320 پائلٹوں کے لائسنس کی معیادختم، 8 معطل ، 57 کو نوٹس جاری
نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی سول ایوی ایشن کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ائیر انڈیا کے 320 پائلٹ کے پاس زائدالمیعاد شدہ لائسنس موجود ہیں جن میں سے 8 کو معطل جبکہ 57 کو نوٹس جاری کردیاگیاہے۔ انڈین ائیر لائن ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ ائیر انڈیا کے 320 پائلٹ ایسے ہیں جن کے لائسنس کی معیاد ختم ہوچکی ہے ۔