سی آئی اے کی موجودہ حالت کے اندازہ کی خاطر اندرونی جائزے کا حکم
واشنگٹن(ثناء نیوز) سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن نے خفیہ ایجنسی کی موجودہ حالت کا اندازہ لگانے کے لیے مکمل معائنہ ،جانچ پڑتال اور اندرونی جائزے کا حکم دے دیا ہے۔ سی آئی اے ملازمین کے نام بھیجے گئے پیغام میں جان برینن نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ ادارے کی اوورہالنگ کی جائے اور اس بات کا جائزہ لیا جائے کہ سی آئی اے کے موجودہ کام کرنے کا طریقہ کار میں کتنی بہتری کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی نے ایجنسی کی صلاحیت میںضرور اضافہ کیا ہے لیکن اس لیے بھر پور استفادہ کی ضرورت ہے۔