کینیڈا کے ایک بنک کے ملازمین نے ملین ڈالر کی لاٹری جیت لی

ایڈمونٹن (نامہ نگار) اے ٹی بی فنانشل کے 13 ملازمین کے گروپ نے 50 ملین ڈالر کی لاٹری جیت لی ہے۔ لاٹو 6/49 ڈرا کی یہ خبر سن کر بنک کے ہیڈ آفس میں ملازمین کے اندر خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔اے ٹی بی کے ملازم پینی سﺅن نے کہا ہے کہاسے یہ خوشخبری اس کی ایک دوست نے دی۔ جیتنے والے 13 ملازمین پیرول پر کلرک ہیں۔ انہوں نے یہ خبر سنتے ہی خدا کا شکر ادا کیا۔ یہاں ہر شخص ان کی اسی خوشی میں شریک ہو گیا۔