یوکرائن پر حملہ نہیں کریں گے: روس کی امریکہ کو یقین دہانی

واشنگٹن (آن لائن) روس  نے  امریکہ کو  مشرقی یوکرائن  پر حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کر ا دی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون  کے ترجمان  ریئر ایڈمرل جان  کیربی نے صحافیوں  کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیکو نے  امریکی ہم منصب چک ہیگل کے ساتھ ٹیلی فونک  بات چیت کرتے ہوئے  کہا کہ روسی  سرحد کے ساتھ  فوجی صرف  مشقوں کیلئے تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ان کا یوکرائن کی سرحد عبور کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ یوکرائن پر چڑھائی  کرینگے۔