یوکرائن میں مداخلت ‘ فرانس نے روس کیساتھ فوجی تعاون معطل کر دیا

طالن  (اے پی پی) فرانس نے یوکرین میں فوجی مداخلت کر نے پر روس کیساتھ فوجی تعاون  معطل کر دیا ہے ۔ یہ بات فرانس کے وزیر دفاع جین یوس لی نے بالٹک ریاست لیتھونیا کے دورے کے موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے  کہا کہ فرانس نے روس کیساتھ مشترکہ فوجی مشقیں فوری طور پر معطل کر دی ہیں لیکن فرانسیسی وزیر دفاع نے روس کیساتھ ہیلی کاپٹر بردار بحری جہاز مستریال کی فراہمی کے حوالے سے معاہدے پر خاموشی اختیار کرلی۔