یورپی یونین نے یوکرین سے قریبی تعلقات کے معاہدے پر دستخط کر دیئے

لندن (بی بی سی اردو) روسی ایوان بالا کی جانب سے کریمیا کو روسی فیڈریشن کا حصہ بنانے کی منظوری کے بعد یورپی یونین کے رہنمائوں نے یوکرین سے قریبی تعلقات کے ایک معاہدے پر دستخط کر دیئے یورپی یونین نے اس معاہدے کا اعلان روس پر مزید پابندیوں کے نفاذ کے چند گھنٹے بعد برسلز میں کیا۔ معاہدہ یوکرین کی عبوری حکومت کو معاشی اور سیاسی حمایت فراہم کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے تنظیم کے صدر ہرمن وان رمپینے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ معاہدہ یوکرین کے عوام کی  خواہش کو تسلیم کرنا ہے۔