پاکستان افغان طالبان کی رقوم اور سامان سے مدد کر رہا ہے: امریکی میڈیا

کابل / نیویارک / اسلام آباد (اے پی اے) امریکی میڈیا کے مطابق پاکستان افغان طالبات کی رقوم اور سامان سے مدد کر رہا ہے۔ افغانستان سے امریکی فوج کی مکمل واپسی کے امکانات کے تناظر میں اس قسم کے خدشات میں اضافہ ہورہا ہے کہ یہ ملک مستقبل میں ایک بار پھر طوائف الملوکی کا شکار ہوگا۔ افغانستان کی سلامتی کو سب سے بڑا خطرہ اب بھی طالبان سے ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق افغانستان سے غیر ملکی فورسز کی واپسی کی صورت میں عسکریت پسندوں کے پاس دو متبادل موجود ہیں۔ ایک یہ کہ وہ افغان حکومت کو ایک معاہدے پر مجبور کریں جس کے تحت طالبان کو حکومت میں کسی حد تک اثرورسوخ حاصل ہو جبکہ دوسرے آپشن میں عسکریت پسند حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے اپنی جدوجہد میں شدت لائیں۔