مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے حریت رہنما شبیر احمد کو گرفتار کر لیا، شدید مذمت کرتے ہیں: ترجمان

سرینگر  (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر شبیر احمد شاہ کو سرینگر سے جموں جا تے ہوئے بٹوٹ کے مقام سے گر فتار کر لیاہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شبیر احمد شاہ کے ترجمان نے حریت رہنماء کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض انتظامیہ  گرفتاری اور طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکتی ۔  انہوںنے شبیر احمد شاہ کی گرفتاری کو قابض انتظامیہ کی بوکھلاہٹ قرار دیا۔