مضبوط قوم بن کر بیرونی طاقتوں کے استحصال سے بچ سکتے ہیں: خامنہ ای

تہران(اے پی اے)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ دنیا کی استحصالی طاقتیں کمزور اقوام کو بلیک میل کریں گی۔صرف ایک مضبوط قوم کے طور پر ہی بیرونی طاقتوں کے 'دبائو' اور 'ظلم' سے بچا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ملک کے شمالی شہر مشہد میں ''نو روز'' کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ دنیا کی استحصالی طاقتیں کمزور اقوام کو بلیک میل کریں گی۔ اس مقصد کیلئے یہ طاقتیں کمزوروں کی توہین کریں گی، انہیں اپنے پاوں تلے روندنا چاہیں گے۔خامنہ ای نے اپنے خطاب کے دوران یہ بھی کہا ہے کہ ثقافت معیشت سے بھی زیادہ اہم ہے۔