عراق: خودکش حملہ‘ فائرنگ‘ پرتشدد واقعات‘ 27 افراد ہلاک‘ 50 زخمی

بغداد (اے ایف پی+ثناء نیوز) عراق کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز خود کش حملے‘ فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 27 افراد ہلاک 50 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی عراق کے گائوں انجانا میںدھماکہ خیز مواد سے بھرے ٹرک کو پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب اڑا دیا گیا جس سے 11پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حکومتی ذرائع نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دھماکہ شدید نوعیت کا تھا ۔ جس میں بٹالین افسر اور ان کا نائب  بھی ہلاک ہوگیا ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ واقع جمہ کے دن اس وقت ہوا جب مسلح افراد پولیس عمارت میں داخل ہوئے اور وہ عمارت میں پھیل گئے اور فائرنگ شروع کر دی اس کے کچھ دیر بعد کے بارودی مواد سے بھرے ٹرک کو اڑادیا گیا ۔ شدت پسندوں نے ایک گائوں پر قبضہ کر لیا۔ پرتشدد کی تازہ لہر اس وقت شروع ہوئی جب 30 اپریل کے انتخابات کیلئے امیدواروں نے اپنی الیکشن مہم شروع کی۔ سارح صوبے میں شدت پسندوں کے چیک پوسٹ پر حملے اور پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور ایک پل کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ ان واقعات میں 12 افراد مارے گئے۔ پر تشدد واقعات میں 4 افراد مارے گئے۔