سرینگر: لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے مظاہرہ، فریدہ بہن جی سمیت متعدد کارکن گرفتار

سرینگر (ایجنسیاں) بھارتی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے  بعد  لاپتہ افراد  کی بازیابی  کے لئے  سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ماس مومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی کی قیادت میں  جلوس کو اقوام متحدہ کے دفتر تک  جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پولیس نے فریدہ بہن جی سمیت متعدد کارکنوں  کو گرفتار  کیا ۔ موومنٹ کے  چیئرمین  مولوی بشیر نے کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پرامن جلوس نکالنے کی بھی اجازت  نہیں دی جاتی ہے ۔حریت کانفرنس (ع) کے میر واعظ عمر فاورق نے  کہا  کہ اقوام متحدہ  کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔ یاسین ملک کا کہنا تھا کہ ریاستی انتخابات ڈھونگ ہیں۔