ساجد میر کی امام کعبہ سے ملاقات، اسلامی تہذیب کو ختم کرنے کیلئے اغیار میڈیا کو استعمال کر رہے ہیں: شیخ عبدالرحمن السدیس

مکۃ المکرمہ (ثناء نیوز)مسجد الحرام کے امام وخطیب شیخ عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز  پاکستان کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔اس امر کا انکشاف انہوں نے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر اور مرکزی ناظم اعلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم سے مکہ مکرمہ میں ملاقات کے دوران کیا۔ امام کعبہ نے مزیدکہا اسلامی تہذیب وثقافت کو ختم کرنے کیلئے اغیار میڈیا کا ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔