روس پر اضافی پابندیاں عائد کرنے کیلئے تیار ہیں: جان کیری

روس پر  اضافی پابندیاں عائد کرنے  کیلئے تیار ہیں: جان کیری

واشنگٹن (آن لائن)امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ان کا ملک، یوکرائن کے جزیرہ نما کرائمیا کو اپنا حصہ بنانے پر، روس کے خلاف اضافی پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کو ایک خصوصی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ روس کے اقدامات سے یوکرائن میں عدم استحکام کا خطرہ ہے۔