دہشت گرد تنظیموں سے معاونت کے الزام میں 14سعودی اور ایک یمنی شہری کو سزا سنا دی گئی

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کی ایک عدالت نے دہشت گردی کی حمایت، دہشت گرد تنظیموں سے معاونت اور تکفیری نظریئے کی تشہیر کے الزام میں 15ملزمان کو11ماہ سے لیکر16سال تک کی قید کی سزا کا حکم دیدیا۔ سعودی اخبارکی رپورٹ کے مطابق  ملزمان کو11ماہ سے لے کر16 سال تک کی قید کی سزا کا حکم دیدیا۔سزا پانے والے افراد میں 14سعودی اور ایک یمنی شہری شامل ہے۔