برطانیہ: بیوی کو قتل کرنے والے پاکستانی شہری کو عمر قید کی سزا

لندن (اے پی پی) برطانوی عدالت نے بیوی کو قتل کرنے والے پاکستانی شہری کو عمر قید کی سزا سنا دی  ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق   مانچسٹر کرائون  عدالت نے برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی شہری نذر کو اپنی بیوی کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سناتے ہوئے اسے  جیل بھیج دیا ہے ۔