ایران جوہری مذاکرات کے موقع سے فائدہ اٹھائے: امر یکی صدر

ایران جوہری مذاکرات کے موقع سے فائدہ اٹھائے: امر یکی صدر


واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدربا راک اوباما نے ایرانی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ چھ بڑی طاقتوں کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کے موقع سے فائدہ اٹھائے اور ملک کی اقتصادی تنہائی کا خاتمہ کرے۔ ایرانیوں کو حالیہ برسوں کے دوران ایرانی لیڈروں کے اپنے خود انتخاب کردہ راستے کی بدولت معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال حقیقی سفارتی پیشرفت سے آئندہ برسوں کے دوران ایرانی عوام کیلئے نئے امکانات اور خوشحالی کے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔