امریکہ: مشتبہ شخص کی فائرنگ‘ 2 ہلاک‘ ایک زخمی‘ چھوٹا طیارہ گر کر تباہ‘ دو افراد زخمی ہو گئے

جنوبی کیرولینا (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ کی ریاست یارک کائونٹی میں مشتبہ شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا جس سے تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب امریکی شہر پلانکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں 2 افراد زخمی ہوئے۔