اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل ڈرون حملوں پر بحث کیلئے مناسب فورم نہیں: امریکہ

اقوام متحدہ کی  انسانی حقوق کونسل ڈرون حملوں  پر بحث کیلئے  مناسب فورم نہیں: امریکہ

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے  اقوام متحدہ  کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کی جانب سے پیش کردہ  قرارداد پر بحث  سے بائیکاٹ  کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یو این ایچ سی آر ڈرون پر بحث کے لیے مناسب فورم نہیں ہے ۔ امریکی محکمہ  خارجہ کی ترجمان  جن  پساکی  نے میڈیا کو بریفنگ  دیتے ہوئے کہا کہ  امریکہ جب سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ممبر بنا ہے انسانی حقوق کونسل کے حوالے سے  قرارداد پر بحث  کے  لئے پیش پیش ر ہا  اورمسلسل  اجلاس میں شرکت کی تاہم دہشتگردی  کے خاتمے کیلئے بغیر پائلٹ   جاسوس طیاروں کا معاملہ  الگ نوعیت کا ہے  اور صرف ایک ہتھیار کے استعمال پر اس  فورم کے  اجلاس  میں  فوکس کرنا مناسب نہیں ہے۔