اسامہ کے گارڈ الرازی کی رہائی کا کیس گوانتانامو ریویو بورڈ کے سامنے پیش

آرلنگٹن (رائٹرز) گوانتاناموبے کی جیل میں 12 سال سے قید اسامہ بن لادن کے مشتبہ باڈی گارڈ علی احمد الرازی کا کیس امریکی نیشنل سکیورٹی بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس سکیورٹی کو امریکی خفیہ ادارے ’’ڈرٹی تھرٹی‘‘ کا نام دیتے ہیں۔ پیریوڈک ریویو بورڈ نے نظرثانی کرنا ہے کہ علی احمد کو بغیر کسی فرد جرم کے گوانتاناموبے میں رکھا جائے یا رہا کر کے یمن میں اپنے گھر جانے دیا جائے۔ علی احمد کے وکیل اور ترجمان علی احمد پرامن رہ کر یمن میں کاروبار کرنا چاہتا ہے۔ بورڈ کے سامنے علی احمد کی پروفائل بھی پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ایک کم خطرہ رہا ہے۔