امریکہ کولیبیا میں جلد آپریشن مکمل کرنا ہوگا جبکہ معمر قذافی کو مارنا بہت بڑی غلطی ہوگی ۔ امریکی وزیردفاع رابرٹ گیٹس

امریکہ کولیبیا میں جلد آپریشن مکمل کرنا ہوگا جبکہ معمر قذافی کو مارنا بہت بڑی غلطی ہوگی ۔ امریکی وزیردفاع رابرٹ گیٹس

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق ماسکو میں گفتگو کرتے ہوئے رابرٹس گیٹس نے کہا ہے کہ امریکہ کو لیبیا میں اتحادیوں کے ساتھ کئے جانے والے آپریشن کوجلد ختم کرنا ہوگا ورنہ یہ نقصان دہ ثابت ہوسکتا۔ امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کے لئے معمر قذافی کی ہلاکت تک اپنے مقاصد کومحدود کرنا بڑی غلطی ہوگی۔انہوں نے واضح کیا کہ ہم لیبیا میں جلد ذمہ داریاں اہل لوگوں کو سونپ کر واپس آجائیں گے جبکہ لیبیا کی قسمت کا فیصلہ وہاں کے عوام ہی کریں گے۔ امریکہ اس میں مزید کردار نہیں کرنا چاہے گا۔