واشنگٹن:امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے نے قومی دفاعی حکمت عملی کا اعلان کردیا جس میں تمام تر توجہ دہشتگردی کے بجائے روس اور چین پر مرکوز ہوگی۔ پالیسی میں بڑی طاقتوں کے درمیان دوبارہ شروع ہو نے والی رقابت سے نمٹنے پر زور دیا گیا ہے جبکہ دنیا بھر میں لاحق بیشتر خطرات پر بھی نظر رکھنا ہوگی۔گزشتہ روز واشنگٹن کی جان ہاپکنز یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ یہ محض دفاعی حکمت عملی نہیں بلکہ امریکی حکمت عملی بھی ہے۔ امریکا کو روس اور چین کی جانب سے بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف مہم جاری رہے گی تاہم نئی دفاعی حکمت عملی کا اہم نکتہ چین اور روس پر نظر رکھنا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ روس اور چین اپنے خیالات و اقدار کی حامل دنیا قائم کرنا چاہتے ہیں جس کے ذریعے یہ دوسرے ممالک کی معیشت، سفارتی اور سیکیورٹی فیصلوں پر اثر انداز ہوسکیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024