غربت مٹائو کیلئے خیراتی اداروں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے: چینی نائب وزیر
بیجنگ (آئی این پی) چین کے نائب وزیر شہری امور گائو شیائو بنگ نے کہا وغ کہ چین غربت مٹائو میں مدد کیلئے زیادہ سے زیادہ خیراتی تنظیموں کو راغب کرنے کیلئے خیراتی امدادی کارکردگی کو بہتر بنا تا رہے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار چین کے صاحب ثروت افراد کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا وزارت غربت زدہ علاقوں کے شہری امور کے حکام سے کہے گی کہ وہ خیراتی تنظیموں کے ذریعے غربت مٹائو کوششوں میں سہولت فراہم کریں۔ دسمبر میں وزارت کے ایک بیان کے مطابق خیراتی فائونڈیشنوں نے 2016ء سے جون 2017ء تک غربت امدادی سرگرمیوں کیلئے 3.15بلین یوآن (478.4ملین امریکی ڈالر ) کے عطیات دیئے ہیں۔