حماس نے امریکی نائب صدر مائیک پنس کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیدیا
مقبوضہ بیت القدس (آئی این پی) فلسطینی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیل کے جرائم کے خلاف عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) اپنا کردار ادا کرے جبکہ حماس نے نائب امریکی صدر کے دورہ مشرقی وسطی کو مسترد کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کرے، ریاض المالکی نے اپنے بیان میں کہا کہ چیف پراسیکیوٹر آئی سی سی کو اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے خلاف جرائم کو فوری طور پر رکوانا چاہیے، اسرائیل کے جنگی جرائم انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔دوسری جانب فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی نائب صدرمائیک پنس کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کے دورہ مشرق وسطی کومسترد کردیا ہے۔
مائیک پنس