کیوبا کے کمیونسٹ نظام میں تبدیلی نہیں آئے گی: کاسترو

ہوانا (اے پی پی)کیوبا کے صدر راؤل کاسترو نے امریکہ کی جانب سے دو طرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کے حالیہ اقدام کی تعریف کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ اپنے ملک کے سیاسی نظام کو تبدیل نہیں کریں گے۔ کاسترو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی اقتصادی پابندیاں اٹھنے سے پہلے کیوبا کو ایک طویل اور مشکل جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا تاہم تعلقات کو معمول پر لانے کے امریکی اعلان کے بعد دو طرفہ تعلقات میں حائل رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔