مصر کے خفیہ ادارے کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

قاہرہ (اے پی پی)مصر کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جنرل فرید التھامی سے خرابی صحت کی وجہ سے ذمہ داری واپس لی گئی ہے اور ان کے نائب کو خفیہ ایجنسی کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق التھامی کا شمار صدر عبدالفتاح السیسی کے استادوں میں ہوتا ہے۔ وہ ملک میں حکومت مخالف سیکولر حلقوں کے خلاف حکومتی آپریشن کے زبردست حامی تھے۔