طالبان اور داعش اسلام کو بدنام کرنے کے ذمہ دار ہیں: ترک صدر

طالبان اور داعش اسلام کو بدنام کرنے کے ذمہ دار ہیں: ترک صدر

استنبول (نوائے وقت نیوز) ترک صدر طیب اردگان کا کہنا ہے کہ طالبان اور داعش دنیا بھر میں اسلام کو بدنام کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ ترک صدر نے پشاور حملے کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں اور داعش کی جانب سے عراق وشام میں کیے جانے والے حملوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ اسلام نہیں ہے اسلام امن کا درس دیتا ہے۔ یہ شدت پسند تنظیمیں اسلام کو بدنام کر رہی ہیں۔