سعودی عرب: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

ریاض(این این آئی) سعودی عرب میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی سکیورٹی فورسز نے شورش زدہ مشرقی صوبے کے قصبے العوامیہ میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے ان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جہاں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلہ کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مارے جانے والے دہشت گرد گزشتہ ہفتے فوجیوں پر ہونے والے حملے کے واقعہ میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں سے مقابلے کے نتیجے میں کسی سکیورٹی اہلکار کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔