سستے سٹم سیلز کی تیاری کا غلط دعویٰ کرنے پر خاتون سائنسدان مستعفی

نیویارک (این این آئی) ارزاں اور تیز طریقے سے سٹم سیلز کی تیاری کا دعویٰ کرنے والی جاپانی سائنسدان نے اپنی تحقیق کو جعلی تسلیم کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔ڈاکٹر ہاروکو اوبوکاتا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے پاس معذرت کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔سٹم سیل پر تحقیقات کرنے والڈاکٹر ہاروکو نے دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے ایک اہم دریافت کی ہے جس سے ہر فرد کے لیے مخصوص ذاتی طب کا دور شروع ہو سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ عام انسانی خلیوں کو تیزاب میں نصف گھنٹے تک ڈبونے سے سٹم سیلز تیار کیے جا سکتے ہیں تاہم بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ دعویٰ غلط تھا اور ڈاکٹر ہاروکو نے ریسرچ میں من گھڑت معلومات شامل کی تھیں۔