سرحد پار جرائم روکنے اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے جائیں: سلامتی کونسل میں قرارداد منظور

نیویارک (نمائندہ خصوصی) افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں بگڑتے حالات کے سبب سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں سرحدوں سے آر پار، جرائم اور دہشتگردی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے وہ ان دونوں عوامل پر قابو پانے کے اقدامات کریں۔ 15 رکنی کونسل نے قرارداد کی متفقہ منظوری دی۔ یو این انڈر سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور جیفری فیلٹ مین نے سانحہ پشاور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہمیں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اپنی کوششوں کو ترک نہیں کرنا چاہیے دہشت گردی کو ختم کرنے کے اقدامات کرنے ہونگے۔