روس کریمیا میں اپنے حامیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا: پیوٹن

ماسکو (این این آئی)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کا ملک یوکرائن کے جزیرہ نما کریمیا کے حامی ساتھیوں کو بے سہارا نہیں چھوڑیگا۔ یہ بات انہوں نے ماسکو میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر پیوٹن نے روسیوں پر زور دیا کہ وہ آئندہ دِنوں اور مہینوں کے دوران درپیش آنے والی ’کچھ تکالیف‘ کے لیے تیار رہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے کریمیا کے ساتھ تجارت پر وسیع پیمانے پر بندش عائد کی ہے ۔